عمران اشرف کے گھر بیٹے کی پیدائش ،شوبز شخصیات کی مبارکباد

عمران اشرف کے گھر بیٹے کی پیدائش ،شوبز شخصیات کی مبارکباد
 عمران اشرف کے گھر بیٹے کی پیدائش ،شوبز شخصیات کی مبارکباد

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار عمران اشرف کو اللہ تعالی نے بڑی خوشی سے نوازا ہے۔عمران اشرف کے گھر گزشتہ روز پہلا بیٹا پیدا ہوا جس پر انہیں شوبز شخصیات کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات مل رہے ہیں لیکن ڈرامہ سیریل ’’رانجھا رانجھا کردی‘‘ میں ان کی والدہ کا کردار کرنے والی سینئر اداکارہ اسماء عباس نے نہ صرف ان کے گھر جاکر مبارکباد بلکہ اپنی تصویر اس عنوان کے ساتھ پوسٹ کی کہ میرا چھوٹا بھولا اس دنیا میں آگیا۔

مزید : کلچر