بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ پریس کلب کے عہدیدارو ں کو مبارکباد

بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ پریس کلب کے عہدیدارو ں کو مبارکباد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ پریس کلب کے نومنتخب صدر رضا الرحمن اور جنرل سیکرٹری ظفر صدیق سمیت تمام عہدیداروں کو رمبارکبا د دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے نومنتخب عہدیداران آزادی اظہار رائے اور صحافت کی جدوجہد کا ہر اول دستہ ہونگے۔یہ بات خوش آئند ہے کہ ملک کی پیشہ ورانہ انجمنوں اور غیرسرکاری اداروں میں جمہوری کلچر نے اپنی جڑیں مضبوط کرلی ہیں۔پاکستان کے روشن مستقبل کو اگر ایک لفظ میں بیان کیا جائے تو وہ جمہوریت ہے۔جمہوریت کو نشانہ بنانے کے لیئے سب سے پہلے آزادی اظہارِ رائے اور صحافت کو زیرِ عتاب رکھا جاتا ہے۔آج پھر جمہوریت دشمن قوتیں غیرجانبدار صحافت اور عوام دوست سیاست کو گالی بناکر پیش کر رہی ہیں۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کی حفاظت اور میڈیا کو زیادہ سے زیادہ آزادی دی۔انہوں نے کہا کہ ختم ہونے کا نام نہ لینے والے بدترین میڈیا ٹرائیلز کے باوجود پیپلز پارٹی میڈیا کی زیادہ سے زیادہ آزادی کی حامی ہے۔غیرجانبدار میڈیا جمہوریت کو مضبوط بنائے گا اور جمہوریت روشن پاکستان کی ضمانت ہے۔

مزید : صفحہ اول