حکومت سندھ کا 4اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

حکومت سندھ کا 4اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ نے چار اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی 40ویں برسی کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔پیر کو جاری نوٹی فکیش کے مطابق حکومت سندھ نے جمعرات 4اپریل کو پیپلزپارٹی کے بانی سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 40ویں برسی پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔

مزید : صفحہ اول