خاتون محتسب کا سرکاری ملازمین کو سزائیں دینے کا اقدام چیلنج

خاتون محتسب کا سرکاری ملازمین کو سزائیں دینے کا اقدام چیلنج

لاہور(نامہ نگارخصوصی)خاتون محتسب پنجاب کی جانب سے سرکاری ملازمین کو سزائیں دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیاہے ۔جسٹس رسال حسن سید نے اس سلسلے میں سکول ٹیچر میلاد احمد کی درخواست پر خاتون محتسب اور پنجاب حکومت سے 3 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے، درخواست گزار کے وکیل زوہیب عمران شیخ نے موقف اختیار کیا کہ خاتون محتسب نے تحفظ خواتین ایکٹ کے تحت درخواست گزار کو سزا سنائی ،خاتون محتسب پنجاب نے خاتون سکول ٹیچر کی شکایت پر اپنا غیرقانونی اختیار استعمال کیا، خاتون محتسب نے سکول ٹیچر میلاد کی 5 سال کی ملازمت ضبط کرنے کا حکم جاری کیا ،سرکاری ملازمین کے خلاف صرف محکمہ یا پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ خاتون محتسب کے سرکاری ملازمین کو سزائیں دینے کے اختیار کوغیر آئینی قرار دیا جائے۔

خاتون محتسب

مزید : صفحہ اول