ضلع کرم میں فورسز کی گاڑی کو حادثہ ، ایف سی اہلکار سمیت 4جاں بحق ، 6زخمی

ضلع کرم میں فورسز کی گاڑی کو حادثہ ، ایف سی اہلکار سمیت 4جاں بحق ، 6زخمی

پاراچنار(بیورورپورٹ)ضلع کرم میں پاک افغان سرحد کے قریب فورسز کی گاڑی الٹنے سے ایف سی اہلکار سمیت چار افراد جاں بحق اورچھ زخمی ہوگئے جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کردیا گیا،سرکاری ذرائع کے مطابق فورسز کی ایک گاڑی پاراچنار شہر سے پاک افغان سر حد کی طرف جاری تھی افغان سرحد اور علاقہ غوز گڑھی کے درمیان موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایف سی اہلکار سمیت چارافرادجاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوگئے ،جاں بحق ہونیوالوں میں ایف سی حوالدار جمیل،سول سروے ٹیم کے محمد رفیع، عالم زیب، داؤ د خان جبکہ زخمیوں میں پاک آرمی کے لیفٹیننٹ فہیم، سپاہی صابر، سپاہی امین سپاہی تصدیق ، سروے ٹیم کے شکیل اور مسعود شامل ہیں ٹیم کے افراد فورسز کے ہمراہ افغان سرحد پرجیو فینسنگ کے کام کے سروے کیلئے جارہے تھے ،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے پاراچنار پہنچا دیا گیا جس کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کردیا گیا۔

کرم حادثہ

مزید : صفحہ اول