سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی 4 اپریل کو ہو گی

سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی 4 اپریل کو ہو گی

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ )پاکستان پیپلز پارٹی ملاکنڈ کے زیر اہتمام سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی چار آپریل کو سخاکوٹ میں منائی جائیگی جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں ۔ برسی میں ضلع بھر سے کارکنوں کی کثیر تعداد شرکت کریگی ۔ اس بات کا اعلان پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق پارلیمانی لیڈر سید محمد علی شاہ باچہ کے رہائش گاہ پر ہونے والے کارکنوں کے مشاورتی اجتماع کے دوران کیا گیا جس کی صدارت ضلعی صدر اور ضلعی ناظم اعلیٰ ملاکنڈ سید احمد علی شاہ باچہ نے کی ۔مشاورتی اجتماع میں ضلع ملاکنڈ کے تحصیلوں اور یونین کونسلوں کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی چار آپریل بروز جمعرات دوپہر دو بجے قلعہ عجب خان میں بھر پور طریقے سے منائی جائیگی ۔ مقررین نے کہا کہ برسی میں ضلع بھر کے گاؤں گاؤں سے ہزاروں کارکن شرکت کرینگے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کا وژن اور فلسفہ گھر گھر پہنچانے اور نوجوان نسل کو بھٹو خاندان کے قربانیوں سے آشنا کرانے کیلئے عہد کیا جائیگا ۔ اس موقع پر برسی کے حوالہ سے تمام انتظامات کو حتمی شکل بھی دی گئی ۔

مزید : صفحہ اول