نوشہرہ‘ سسر نے داماد کو خون میں نہلا دیا

نوشہرہ‘ سسر نے داماد کو خون میں نہلا دیا

نوشہرہ ( بیورورپورٹ )نوشہرہ کلاں میں سسر نے اپنے بیٹوں سے ملکر اپنے ہی گھر کے سامنے اپنے داماد پر فائر کرکے ان کو موت کے گھاٹ اتار دیا نوشہرہ کلاں پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی وجہ عناد گھریلو تنازعہ بتایا جارہا ہے عراق شاہ سکنہ زرین آباد نوشہرہ کلاں نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا دیان جو کہ اپنی گاڈی پر ٹیکسی کرتا ہے وہ بکنگ پرکنڈ پار جارہا تھا جب وہ اپنے سسر پیر صفدر شاہ کے گھر کے قریب پہنچا تو پیر صفدر شاہ نے اپنے دو بیٹوں شہریار اور افتخار پسران پیر صفدر شاہ کے ہمراہ ان کو روکنے کا اشارہ کیا جب میرے بیٹے نے گاڈی روکی تو تو انہوں نے میرے بیٹے دیان پر فائرنگ شروع کی جس سے وہ شدید زخمی ہو اان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ کر جاں بحق ہوا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر