شیروجنگی میں گودام چھت گرنے سے دو مزدور زخمی

شیروجنگی میں گودام چھت گرنے سے دو مزدور زخمی

پشاور (سٹی رپورٹر)پشاور کے علا قے شیرو جنگی چارسدہ روڈ پر جا وید نا می شخص کے گو دام کی چھت گر نے سے دو مزدور زخمی ہو گئے جنہیں امدا دی ٹیم کے اہلکارو ں نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا واقعا ت کے مطابق گزشتہ صبح جاوید کے گودام کی چھت گر نے سے دو مزدور ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122کی ٹیم نے ملبے تلے نکال کر طبی امداد کیلئے لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر انکا علا ج معا لجہ جا ری ہے اور انکی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے جبکہ ریسکیو 1122کے تر جما ن بلا ل فیضی کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم چند ہی منٹو ں میں جائے وقو عہ پر پہنچ کر امداد ی کا روائیا ں شروع کر دی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر