مردان بورڈ آف گورنرز کی جانب سے ہسپتال میں مختلف شعبوں کی منظوری
مردان ( بیورورپورٹ ) ایم ایم سی ایم ٹی آئی کے بورڈ آف گورنرز نے ہسپتال میں میڈیکل اور گائنی وارڈ کی تعمیر سمیت پانچ مختلف شعبوں کے قیام کی منظوری دی ہے اس سلسلے میں بورڈ کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر سید فضل ہادی کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں بورڈ کے ممبران ڈاکٹر شاہد خٹک ،عطاء اللہ طورو، رحیم اللہ یوسفزئی اور طاہر علی خان کے علاوہ ہسپتال کے ڈائریکٹروں ڈاکٹر مختیار ،ڈاکٹر طارق محمود اور ڈاکٹر جاوید اقبال نے شرکت کی اجلا س میں 2019-20کی بجٹ اور پیرامیڈیکل کالج کے قیام اورمریضوں کی سہولت کے لئے دو ایلویٹر ز کی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیاگیا کہ ضلع بھر میں فری میڈیکل کیمپس لگائے جائیں گے اجلاس میں حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ ڈاکٹرزہاسٹل ،گیسٹ ہاؤس ،آڈیٹوریم ،جمنازیم اور باچاخان میڈیکل کالج کی تعمیر کا کام جلد ازجلد مکمل کریں اجلاس کو بتایاگیا کہ گذشتہ سال کے دوران اوپی ڈیز میں مجموعی طورپر نولاکھ 55ہزار چھ سو پینتالیس مریضوں کا معائنہ کیاگیا جن میں 59ہزار 654الٹراساؤنڈو ایکسرے ،10323ایکو ٹسٹ ،ایک لاکھ ایک ہزار پینتالیس ای سی جی ،6428ڈائیلاسس 5732ایم آر آئی اور 10369سی ٹی سکین ،50ہزا رسے زائد ڈیجٹیل ایکسرے اور اٹھارہ ہزار چھوٹے بڑے اپریشن کئے گئے چیئرمین ڈاکٹر فضل ہادی نے ہسپتال کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کو صحت کی جدید سہولتوں کی فراہمی کے لئے اقدامات جاری رہیں گے ۔