نجی رہائشی سکیموں کو شجرکاری کیلئے 3دن کی مہلت، نگرانی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل

نجی رہائشی سکیموں کو شجرکاری کیلئے 3دن کی مہلت، نگرانی کیلئے خصوصی ٹیمیں ...

لاہور( جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے وزیراعظم کی کلین اینڈگرین پاکستان مہم کے سلسلے میں پرائیویٹ رہائشی سکیموں کو شجرکاری کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس مقصد کے لیے میٹروپولیٹن پلاننگ ونگ کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو ان سکیموں کا دورہ کر کے شجر کاری کی نگرانی کریں گی۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے ہدایت کی ہے کہ ہر سکیم میں فوری طور پر ایک سو نئے درخت لگوائے جائیں اورتمام سکیمیں تین دن کے اندر اندر ایک سو نئے درخت لگانے کا ٹاسک مکمل کریں۔لیک سٹی پہلے سے 67ہزار درخت لگا چکی ہے اور اسے رواں مہینے 25ہزار درخت لگانے کا ہدف دیا گیا ہے ۔ فضائیہ ہاؤسنگ سکیم میں11ہزار درخت لگا ئے جا چکے ہیں اور اس سکیم کو مزید پانچ ہزار درخت لگانے کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔ اے ڈبلیو ٹی ہاؤسنگ سکیم جاتی امرا ء 6ہزاراور واپڈا ٹاؤن میں13ہزار درخت لگا ئے جاچکے ہیں جبکہ ان سکیموں کو بالترتیب مزیدچھ ہزار اور دس ہزار درخت لگانے کاحکم دیا گیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1