وکلاء کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا‘ غفار گل ایڈووکیٹ

وکلاء کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا‘ غفار گل ایڈووکیٹ

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) ممتاز قانون دان اور درگئی بار کے صدارتی امیدوار غفار گل ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ مجھ پر اعتماد کااظہار کرنے والے وکلاء برادری کا میں ممنون اور مشکور ہوں کہ سال2019-20کیلئے چیف الیکشن کمشنر فضل تواب کے زیر نگرانی انتخابات میں انہوں نے سات فریقی وکلاء برادری کو چھوڑ کر میرا ساتھ دیا۔ کیونکہ ایک طرف میں انصاف لائرز فورم اور آزاد ارکان تھے تو دوسری طرف اسلامک لائرزفورم، مسلم لائرز فور، پیپلزلائرزفورم، ملگری وکیلان، مسلم لیگ (ن)، جمعیت العلماء اسلام اور پروفیشنل لائرز فورم کاایک امیدوار میرے مقابل میں کھڑا تھا جس نے کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے کہاکہ انصاف لائرز فورم میں بھی چند وکلاء نے میرجعفر اور میر صادق کاکردار ادا کیا تاہم ان سب کے مقابلے میں انہوں نے 42ووٹ حاصل کئے جبکہ میں نے31ووٹ حاصل کئے اس لئے میں اپنے ساتھیوں کاممنون اور مشکور ہوں اور ان کو داد دیتا ہوں کہ انہوں نے اکیلے ان سات فریقی اتحاد کامقابلہ کیا اور حوصلہ نہیں ہارا یہ ہمارا جیت ہے میں ا س کو شکست نہیں کہتا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر