ٹانک‘ مسافر بس بے قابو ہو کر الٹ گئی‘ 20 زخمی

ٹانک‘ مسافر بس بے قابو ہو کر الٹ گئی‘ 20 زخمی

ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ پر برہ خیل کے قریب مسافروں سے بھری گاڑی موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی 20سے زائد مسافر زخمی زخمیوں کو طبعی امداد کے لئے ڈی یچ کیو ہسپتال ٹانک منتقل کیا گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا سوموار کے روز ٹانک ڈیرہ روڈ پر برہ خیل کے قریب مسافروں سے بھری گاڑی اس وقت الٹ گئی جب اسکا ڈرائیور مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش کر رہا تھا مسافروں سے بھری گاڑی ڈیرہ اسماعیل خان سے ٹانک کی طرف آ رہی تھی گاڑی الٹنے کی وجہ سے گاڑی میں سوار 20سے زائد مسافر شددید زخمی ہو گئے اور ان کو چوٹیں آئیں زخمیوں میں عورتیں بھی شامل تھیں زخمیوں کو فوری طور پر ٹانک کے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ان کو ابتدائی طبعی امداد دی گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا زخمی ہونے والے مسافروں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر