مہمند‘ تورہ خوا ملنگ کر کے عمائدین کا جعلی لیز کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

مہمند‘ تورہ خوا ملنگ کر کے عمائدین کا جعلی لیز کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور(سٹی رپورٹر)قبائلی ضلع مہمندتورہ خواہ ملنگ کو ر کے عما ئد ین نے معد نیات کی جعلی لیز ،قبضہ ما فیاکیخلاف پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا ئے ہو ئے ہیں جس کی قیادت نواب زادہ مثل خان مہمند،روح اللہ مہمند ،گل ولی مہمنداور د یگر کر ر ہے تھے مظا ہر ین کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں قیمتی معد نیا ت پر قبضہ گروپ ما فیا قابض ہے اور غر یب عوا م کی حق پر زبردستی قبضہ جما ر کھا ہے ۔انہوں نے الزام لگا یا کہ صو با ئی حکومت کے وزیر معد نیات امجد خان ، سینئر وزیر عا طف خان ، جہا نگیر تر ین اور د یگر قبضہ ما فیا مہمند ما ر بل ما ئنز پر قبضہ جما نا چا ہتے ہیں ان کی نظر یں صرف قبائلی عوام کو لوٹنے پر ہے جبکہ مقا می انتظامیہ بھی قبضہ گروپ ما فیا کی پشت پنا ہی کر ر ہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جن ٹھیکیداروں نے غیر قانونی لیز کر د یا ہے اب کچھ پا ر لیمنٹر ین بھی ان کیساتھ ملی ہو ئی ہے اور صرف اپنے جیبیں بھر نے کیلئے ان کی طرف دار ی کر ر ہے ہیں جبکہ پار لیمنٹر ین کو چا ہیے کہ وہ ثا لث کا کردار ادا کر یں اور قبائلی عوام کی حق پر نظر نہ ر کھیں ۔انہوں نے کہاکہ بعض ما ر بل ما ئنز کیخلاف ہا ئی کورٹ میں ر ٹ بھی دا ئر کر د یئے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ما ربل کانوں میں انتظامیہ کی ایما ء پر کام جا ر ی ہیں جو کہ عدالتی فیصلے کیخلاف ورزی کر ر ہی ہیں ۔انہوں نے د ھمکی دی ہے کہ اگر حکومت نے ہما رے قبضہ مافیا اور انتظامیہ کیخلاف کا رروا ئی نہیں کی توپو لیو قطروں سے بھی با ئیکا ٹ کر ئینگے اور عدالتی فیصلے تک معد نیا ت پر کام بند کیا جا ئے اور نیب سے بھی اپیل کر تے ہیں کہ وہ جعلی لیز ہو لڈر ز ٹھیکیدار اور انتظامیہ کیخلاف قانونی کا ر ہ جو ئی کر ے بصورت د یگر ہم اپنے حق کے حصو ل کیلئے 5اپر ایل سے اسلام آ باد کا رخ کر کے نا ختم ہونے والا د ھر نا د ینگے جس کی تمام تر ذ مہ دار ی حکومت پر عا ئد ہو گی۔مظا ہر ین احتجاجی کیمپ سے قبل احتجاجی مظا ہر ہ بھی کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر