پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کی حضرت مادھو لال حسینؓ کے مزار پر حاضری
لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و ممبر کشمیر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان نے پی ٹی آئی کے سینئر مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ ،عاطف چوہدری ، خلیل جٹ ، شہاب خان اور لقمان قاضی سمیت دیگر کارکنوں کے ہمراہ میلہ چراغاں دربارحضرت مادھولال حسین کے دربار پر حاضری دی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر غلام محی الدین دیوان نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ برصغیر میں صوفیاء اور اولیائے کرام نے اپنے کردار اور عمل سے محبت اور امن کا پیغام عام کیا، مادھولال حسین اور دوسرے بزرگوں کی تعلیمات کا پھیلایا ہوا نور آج بھی اس خطے کے گوشے گوشے کو منور کر رہا ہے، دنیا کے کسی بھی خطے میں اسلام تلوارسے یا زبردستی نہیں پھیلا بلکہ ہمارے بزرگوں نے اپنے اعلیٰ کردار سے ایسے چراغ روشن کئے جن سے ہر سو محبت اور امن کی روشنی پھیل گئی۔انہوں نے مزید کہاکہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی پر بھی توجہ دے، مقبوضہ وادی میں غاصبانہ تسلط اور حق خود ارادیت کے انکار سے پیدا صورت حال پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف خاطرخواہ کامیابیاں حاصل کیں، ہم نے دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان کی جامع پالیسی بنائی، دہشت گرد تنظمیوں کیخلاف قومی اداروں کو مزید فعال اور مضبوط بنا دیا۔
دیوان