بٹ خیلہ میں پیسکو کے ٹاسک فورس پر بجلی چوروں نے اسلحہ تھان لیا

بٹ خیلہ میں پیسکو کے ٹاسک فورس پر بجلی چوروں نے اسلحہ تھان لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ (بیورورپورٹ )مالاکنڈتحصیل درگئی۔ واپڈا پیسکو سب ڈویژن درگئی نمبر ۲ کے ٹاسک فورس پر بجلی چوروں نے اسلحہ تھان لیا۔کنڈا میں استعمال ہونے والے تاروں کی زبردستی کھینچاتھانی، تین دنوں کے اندر ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کی عدم گرفتاری پر درگئی ڈویژن کا مکمل ہڑتال اور احتجاج کااعلان،واپڈا ملازمین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے بصورت دیگر کام چھوڑ ہڑتال پر مجبور ہونگے۔ ہائیڈرو یونینڈویژن درگئی کے چیئرمین جاوید خان، سب ڈویژن نمبر ۲ کے جنرل سیکرٹری شاہ حسین ، ایس دی او حضرت حسن اور ایل ایس وہاب گل خان کامیڈیا کوبیان۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا پیسکو سب ڈویژن درگئی نمبر ۲ کے ایس ڈی او حضرت حسن ، سینئر سپرنٹنڈنٹ وہاب گل خان، ہائیڈرو یونین ڈویژن درگئی کے چیئرمین جاوید خان،سب ڈویژن نمبر ۲ کے جنرل سیکرٹری شاہ حسین خان،انسپکٹر زرین سید، ایم آر ایس ٹومقرب خان اور دیگر نے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ سب ڈویژن نمبر ۲ ٹاسک فورس کے اہلکاروں نے بجلی چوروں کے خلاف علاقہ ورتیر پلاندرہ میں کاروائی شروع کررکھی تھی کہ اسی اثناء میں ڈائرکٹ کنڈوں کے زریعے بجلی چور ی میں ملوث افراد نے اچانک گھروں سے نکل کر ہم پر پستول تھان لئے اور ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دئیے، ایسے میں علاقہ عوام نے بچ بچاؤ کر کے واپڈا اہلکار وہاں سے با حفاظت نکل آئے ۔ انہوں نے متعلقہ نامزد ملزمان کے خلاف لیویزتھانہ درگئی میں ایف آئی آر درج کیا۔ انہوں نے کہاکہ اگر واپڈا ملازمین کو مکمل تھفظ فراہم نہیں کی جاتی اور نامزد ملزمان کو تین دنوں کے اندر گرفتار نہیں کئے جاتے تو ہم ڈویژن درگئی کے 6سب ڈویژنوں کو بند کر کے مکمل ہڑتال اور احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔ انہوں نے ہائیڈرو یونین کے صوبائی چیئرمین حاجی محمد اقبال خان،وفاقی وزیر عمر ایوب خان، وفاقی وزیر داخلہ شہریارآفریدی، صوبائی وزیر اعلیٰ محمود خان سمیت انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ بجلی چوروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔