کھیلوں کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں‘ ڈی سی مردان

کھیلوں کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں‘ ڈی سی مردان

مردان(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر مردان عابد وزیر نے کہا کے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام تر وسائل بروقار لا رہی ہے کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کی بھر پور حوصلہ افزائی اور فنڈ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔کرکٹ کے فروغ کے لیے ایسوسیشن کی کارکردگی قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فضل محمود کرکٹ ٹورنمنٹ کے فائنل میچ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تھا۔اس موقع پر مردان چیمبر اف کامرس کے صدر ظاہر شاہ صدر ڈی سی اے حاجی اسحاق تاجر رہنما غلام سرور صراف اور مقصود انور بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر مردان نے کہا کے صوبائی حکومت نے ضلعی بھر کے تمام یونین کونسلوں میں گراونڈ کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔جس میں زیادہ تر گراونڈ کی نشاندہی کی گئی ہے انہوں نے کہا کے ضلعی انتظامیہ کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کی بھر پور حوصلہ افزائی جاری رکھے گی اور اس کی ترقی کے لیے خطیر رقم خرچ کریں گی اخر میں ڈپٹی کمشنر مردان نے فاتح اور رنر آف ٹیم کے کپتانوں کو ٹرافیاں دی

مزید : پشاورصفحہ آخر