پی پی218کا ضمنی الیکشن پی ٹی آئی پر عوام کا اعتماد ہے

پی پی218کا ضمنی الیکشن پی ٹی آئی پر عوام کا اعتماد ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)وائس چیئرمین اوور سیز کمیشن پنجاب چوہدری وسیم اختر رامے نے کہا ہے کہ پی پی218ملتان ضمنی الیکشن کے نتائج نے ثابت کردیا ہے کہ عوام تحریک انصاف کی قیادت اورپالیسیوں پر اعتماد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کے نتیجے سے ثابت ہو گیا کہ عوام شفاف اور عوام کی خدمت کرنے والی مخلص قیادت کے ساتھ ہیں اور تحریک انصاف مقبول ترین جماعت ہے۔ تحریک انصاف کی اب تک کی شاندار کارکردگی کی بدولت ملتان کے عوام نے ضمنی ا لیکشن میں سرخرو کیاہے۔ضمنی الیکشن میں کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے اور مخالف سیاسی جماعتوں کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کرپشن کے مکمل خاتمے کے عزم کے ساتھ دن رات کام کررہے ہیں۔موجودہ حکومت نے شفافیت سے سرکاری امور سرانجام دینے کے رجحان کو فروغ دیا ہے۔