26 کلو چرس سمگل کرنیوالے ملزم کی ضمانت کنفرم

26 کلو چرس سمگل کرنیوالے ملزم کی ضمانت کنفرم

پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج فضل سبحان نے لاکھوں روپے مالیت کی 26کلوگرام چرس سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے یوسف خان مرزاڈھیر اورمحمدایوب بڈھ بیرایڈوکیٹس نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم جاوید کوتھانہ فقیرآباد پولیس نے کچھ عرصہ قبل ایک کارروائی کے دوران گرفتارکیاتھا جس کے قبضے سے 26کلوگرام چرس برآمد ہوئی تھی جو ملزم نے گاڑی میں چھپارکھی تھی ملزم کی گرفتاری پراس نے ضمانت پررہائی کی درخواست دائرکی اورعدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست منظورکرلی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر