ٹریڈیونین درگئی ملاکنڈکے تین سالہ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانیکامرحلہ مکمل

ٹریڈیونین درگئی ملاکنڈکے تین سالہ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع ...

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) ٹریڈیونین درگئی ملاکنڈکے تین سالہ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانیکامرحلہ مکمل۔صدارتی امیدواروں میں سابق صدرٹریڈیونین اسفندیارخان ،یعقوب شاہ ،حاجی غلام حسن ،ملک ہدایت الرحمن ، محمد یوسف خان اورپیرسکندرزمان کے نام شامل ہیں ۔جنرل سیکرٹری شپ کیلئے حاجی غلام حسن ،میاں عالمگیرباچا،میاں محمداسرارخان ،ڈاکٹرجاویدخان ،نیازمحمد،سہیل احمد،رشیدخان اورملک ہدایت الرحمن نے کاغذات نامزدگی چئیرمین الیکشن بورڈ انجنئیربحرکرم خان ایڈوکیٹ ،سیدحکیم خان ایڈوکیٹ اوررحیم خان ایڈوکیٹ کے پاس جمع کرائے ۔چئیرمین الیکشن بورڈانجنئیربحرکرم خان ایڈوکیٹ اورممبران کے مطابق کاغذات نامزدگیوں کی واپسی 2اپریل 2019جبکہ اُسی روزامیدواروں کو نشانات بھی جاری کئے جائیں گے ۔الیکشن کے تاریخ بعض ناگزیروجوہات کے بناء پر تبدیل کرکے 17اپریل 2019مقررکیاگیا۔صبح 8بجے تاشام 6بجے تک تاجربرادری اپنی رائے دے سکیں گے انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ درگئی بازارمیں تاجربرادری کی الیکشن کاعمل انتہائی شفاف طریقے سے ہونگے جس میں تمام تاجربرادری بلاخوف وخطراپنے ووٹ من پسند امیدواروں کو دیں گے جوکہ ائیندہ تین سالوں کیلئے تاجربرادری کے نمائندے ہونگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر