مردان ، اکبر پھاٹک پر رہزنی کی دلیرانہ واردات ، 30لاکھ چھین لئے گئے، مزاحمت پر تاجر زخمی

مردان ، اکبر پھاٹک پر رہزنی کی دلیرانہ واردات ، 30لاکھ چھین لئے گئے، مزاحمت پر ...

مردان ( بیورورپورٹ) شیخ ملتون کے علاقہ اکبر پھاٹک میں ایک تاجر کو مزاحمت پر گولی مار کر 30لاکھ روپے سے محروم کردیاگیا ، زخمی تاجر کو ہسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ ڈاکو فرارہونے میں کامیاب ہوگئے دوسہرہ چوک کے ہول سیل کے آٹا تاجر سیف الاسلام کاروباربند کرنے کے بعد اپنے بھائیوں کے ہمراہ موٹرکار میں جارہاتھا کہ اکبر پھاٹک کے قریب موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے انہیں روک کر نقدی رقم 30لاکھ روپے چھین کر فرارہوگئے اس دوران مزاحمت پر تاجر کو گولی مار دی گئی جس سے وہ زخمی ہوگیا زخمی کو فوری طورپر ایم ایم سی ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی گئی ہے شیخ ملتون پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر