حکومت بڑے تجارتی مراکز میں پارکنگ پلازے قائم کرے

حکومت بڑے تجارتی مراکز میں پارکنگ پلازے قائم کرے

لاہور(سٹی رپورٹر) تاجر برادری کے لئے سب سے بڑا مسئلہ پارکنگ پلازوں کی کمی کاہے ان خیالات کااظہار آل انجمن تاجران لاہور کے سیکرٹری اطلاعات صدام اطہر خان نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت مارکیٹوں میں فوری پارکنگ پلازے بنائے

پلازوں اور مارکیٹوں میں بے ہنگم ٹریفک کے باعث ایک طرف جہاں راستے بند ہو جاتے ہیں تو دوسری طرف تاجروں کی آمد و رفت اور خریدار اور فروخت کنندہ بھی پریشانی کا شکار ہوتے ہیں ۔حکومت کو چاہئے کہ فوری طور پر لاہور کی تمام بڑی مارکیٹوں میں پارکنگ پلازوں کی تعمیر کا آغاز کرے تاکہ تاجروں کے ساتھ سرمایہ کاروں کو بھی سہولیات میسر ہوں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1