کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ایلومنائی کاسالانہ عشائیہ

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ایلومنائی کاسالانہ عشائیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ایلمنائی کا سالانہ عشایہ یونیورسٹی کے تاریخی لائبریری ہال میں منعقد کیاگیا جس میں 300 سے زائد کیمکولینزنے شرکت کی اس تقریب کے مہمان خصوصی ملک کے مایہ ناز فزیشن اور کنگ ایڈورڈ کے سابقہ پرنسپل عالمی شہر ت یافتہ پروفیسر ڈاکٹر خواجہ صادق حسین تھے جبکہ گیسٹ آف آنر صدر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل پروفیسر طارق اقبال بھٹہ تھے۔ اس موقع پر صدر کیمکولینز ایلمنائی پروفیسر محمد امجدنے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجا م دیئے۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کنگ ایڈورڈکی159 سالہ تاریخی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور اس بات کا عزم کیا کہ اپنی اس مادر علمی کو دنیا کی نمبر ون طبی یونیورسٹی بنائیں گے۔صدر مجلس پروفیسر خواجہ صادق حسین نے اپنے خطبہ میں کہا کہ اس ادارے کا فارغ التحصیل ڈاکٹر کبھی انسانیت کا دشمن نہیں ہوسکتایہاں کے گریجویٹ صلاحیتوں کے لحاظ سے پوری دنیا کے ڈاکٹرز سے بڑھ کر ہیں۔پی ایم اینڈ ڈی سی کے صدر پروفیسر طارق اقبال بھٹہ نے یونیورسٹی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کلینکل پی ایچ ڈی کے پروگرامز میں سرپرستی کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ملکی طبی اداروں کا معائنہ ہوگا اور میرٹ پر پورا اترنے والے ادارے کام جاری رکھ سکیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی جو کہ 86 کے گریجویٹ ہیں نے اپنے زمانہ طالبعلمی کو یاد کیا اور ادارے کی تعمیرو ترقی کے لئے بھر پور تعاون کا اعادہ کیا۔ ڈاکٹر آصف جاہ جو کہ کسٹم میں بطور چیف کلکٹر کے عہدے پر فائز ہیں کا کہنا تھا کہ میں نے تھر پارکر کے علاقے میں صاف اور میٹھے پانی کا انتظام کیا ہے جوکہ ایک صدقہ جاریہ ہے۔ملک کے اہم ترین فلاحی ادارہ اخوت کے بانی کے ای ایم یو کے فارغ التحصیل پروفیسر ڈاکٹر محمد ا مجد ثاقب نے خطاب میں اپنے ادارے کا تعارف پیش کیا اورشرکا کو غریبوں کی خدمت کرنے کا درس دیا۔ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر عطیہ خالد نے کے ای ایم یو میں گزرے ہوئے لمحات کی یاد تازہ کی اور عزم کیا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں بطریق احسن ادا کریں گی۔ اس موقع پر 1956 کے گریجویٹ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احسن کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایواڈ سے نوازا گیا اور ان کی گراں قدر خدمات کو شرکا کی جانب سے کھڑے ہو کر خراج تحسن پیش کیا۔ اس تقریب کی ایک خاص بات یہ تھی کہ ایلومینائی کے صدر پروفیسر محمد امجد نے نیوزی لینڈ کی خاتون وزیراعظم کو ان کی انسان دوستی کے لئے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ کے ای ایم یوکے ڈاکٹر احسن شہزاد ، ڈاکٹر خالد ادریس اور پروفیسر محمد امجد نے اپنے کلام سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ آخر میں رجسٹرا ر کے ای ایم یو پروفیسر ارشاد حسین قریشی نے شرکا کا شکریہ ادا کیا اور حال ہی میں ریٹائرڈ ہونے والے پروفیسرز اطہر جاوید، پروفیسر غلام رسول ، اور ڈاکٹر خواجہ خورشید کو ان کی ادارے کے لئے بہترین خدمات پر سراہا گیا۔ اس موقع پر پروفیسر اعجاز ترین ، پروفیسر عظیم الدین زاہد ، پروفیسر صداقت علی خان، پروفیسر ندیم حیات ملک ، پروفیسر مسعود صادق، پروفیسر محمد منظور، پروفیسر محمود ایاز، پروفیسر تحریم ، پروفیسر ایم سعید، پروفیسر معین ، ڈاکٹر یقین، پروفیسر عمران اکرم صحاف ، پروفیسر اصغر نقی، پروفیسر ابرار اشرف، ڈاکٹر عمران وحیداور ڈاکٹر سلمان کاظمی سمیت کیمکولین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
کنگ ایڈورڈ