ٹی بی ایسوسی ایشن چار سدہ کے زیر اہتمام ورلڈ ٹی بی ڈے کے حوالے سے واک کا انعقاد

ٹی بی ایسوسی ایشن چار سدہ کے زیر اہتمام ورلڈ ٹی بی ڈے کے حوالے سے واک کا ...

چارسدہ (بیو رو رپورٹ)ٹی بی ایسوسی ایشن چار سدہ کے زیر اہتمام ورلڈ ٹی بی ڈے کے حوالے سے واک کا انعقاد ۔واک میں کر نل سریر خان نے کی حصوصی شرکت ۔ ٹی بی ایک موذی مرض ہے لیکن قابل علاج ہے ۔ دُکھی انسانیت کی خدمت عبادت ہے۔ کر نل سریر خان۔ تفصیلات کے مطابق ٹی بی ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام ورلڈ ٹی بی ڈے کے حوالے سے واک کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کر نل سریر خان اورجنرل سکیڑی ٹی بی ایسوسی ایشن عبدالسلام عارف نے کہا کہ ٹی بی ایک موذی مرض ہے لیکن قابل علاج ہے ۔مسلسل دو ہفتے یا اس سے زیادہ کھانسی کی صورت میں قریبی ٹی بی مراکز سے فوری طور پر رجوع کیا جائے۔ ا نہوں نے کہا کہ ٹی بی کے مراکز میں میں ڈاکٹر سے مفت معائینہ کر کے ٹی بی کی صورت میں مسلسل چھ ماہ تک علاج اور ادویات استعمال کر نا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی بی و دیگر مہلک امراض کے خلاف جدوجہد ہمارا اسلامی ،ملّی اور اخلاقی فریضہ ہے ۔دُکھی انسانیت کی خدمت عبادت ہے اور معاشرے کی ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے میں موجود ٹی بی مرض میں مبتلا افراد کی علاج معالجہ پر توجہ دیں اور دُکھی انسانیت کی خدمت کرنے میں کردار ادا کریں ۔ اُنہوں نے کہا کہ ٹی بی کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں ٹی بی ایسوسی ایشن چارسدہ ،قریبی ہیلتھ یونٹ یا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ سے رجوع کریں ۔واک میں ،ڈاکٹر عنایت اللہ ،کرنل(ر) عمران خان، اصغرعارف، سماجی شخصیات، طلبا ء اور ہر مکتبہ فکر کے لو گوں نے کثیر تعدا د میں شرکت کی

مزید : پشاورصفحہ آخر