الدرس اور واپڈا سکول کے وفودکے مطالعاتی دورے

الدرس اور واپڈا سکول کے وفودکے مطالعاتی دورے

لاہور (جنرل رپورٹر)الدرس سکول سسٹم فار بوائز‘ اقبال روڈ‘چاہ میراں کے طلبا اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ اور واپڈا گرلز ہائی سکول‘واپڈا کالونی کی طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، -1شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ برائے خواتین‘ سمن آبا دصنعت زار‘-22کشمیر بلاک‘علامہ اقبال ٹاؤن‘دی سکول آف پنجاب‘ شوکت ٹاؤن کینٹ اورفیضانِ مدینہ سیکنڈری سکول‘ فار گرلز ملت روڈکا وزٹ کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1