جماعت اسلامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جماعت اسلامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرٹریڈ یونینز ،سول سوسائٹی اور صحت سے متعلقہ تنظیموں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے ،اس سلسلے میں اس کے خلاف احتجاج شروع کرنے کا اعلان کردیاہے ،اس سلسلے میں ٹرانسپورٹرز نے اجلاس بلالیاہے اورآج اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے جبکہ مریضوں کی نمائندہ تنظیم پیشنٹ پروٹیکشن کونسل آف پاکستان نے بھی اضافے کو مسترد کر دیا ہے،جماعت اسلامی نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے، مظاہرین نے وحدت روڈ کی ایک طرف ٹریفک کے لیے بلاک کردی۔پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس نے بھی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا،چیئرمین نثار حسین جعفری ٹرانسپورٹرز نے آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، الائنس میں شامل تمام پاکستان کی ڈمپر،ٹرک،ٹریلر،آئل ٹینکر اور بسوں کی ایسوسی ایشن شامل باہمی مشاورت سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے۔پی پی سی پی کے عہدے داروں ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا ،رانا محمد ارشد ،جاوید اقبال ،مسز عابدہ اشفاق ، شہزاد اکرم نمبر دار،حاجی غلام حسین منہاس ،رانا شہزاد اقبال ،مولانا سیف اللہ بلوچ ،رضوان شاہ ،نور اللہ اور نور اللہ صدیقی اور حافظ اکمل نے کہا کہ پیٹرولنگ مصنوعات کی قیمتوں سے مہنگائی کا سونامی آگیا ہے سب سے زیادہ اس سے غریب مریض متاثر ہو گا ۔ حکومت فل فور پیٹرولیم اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے ورنہ سڑکوں پر احتجاج کریں گے ۔
مظاہرہ