کراچی ،عدالت کا ماڈل گرل رباب کی کی قبر کشائی کا حکم

کراچی ،عدالت کا ماڈل گرل رباب کی کی قبر کشائی کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ماڈل گرل رباب کی ہلاکت کامعاملہ ، مقامی عدالت نے مقتولہ کی قبر کشائی کا حکم دے دیا،قبر کشائی کے بعد مقدمہ کے چالان جمع کرایا جائے گا۔پولیس کے مطابق مقدمہ میں نامزد ملزمہ روبینہ اور ملزم عاطف شاہ سمیت چار ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں،ماڈل گرل کو فیملی کئیر اسپتال ابارشن کے لیے لایا گیا تھا، جہاں اس کی موت واقع ہو گئی تھی، مقدمے کا مرکزی ملزم عمر ضمانت پر ہے ۔ بائیس فروری کو ماڈل گرل رباب کی لاش موچکو تھانے کے قریب سے ملی تھی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر