غیر قانونی اسلحہ کے جرم میں سزا کے خلاف اپیل مسترد

غیر قانونی اسلحہ کے جرم میں سزا کے خلاف اپیل مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے پولیس مقابلہ، ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ کے جرم میں سزا کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے ملزم ظہیر کی سزا کم کرکے 5 سال کردی۔انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم ظہیر کو مجموعی طور پر 22 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی،پولیس کے مطابق ملزم ظہیر نے 2016 میں گلشن اقبال تھانے کی حدود میں حسن جمیل نامی شہری سے موبائل فون چھینا تھا،وردات کے دوران پولیس پارٹی پہنچنے پر ملزم نے فائرنگ کردی،ملزم کے وکیل کا کہناتھا کہ ڈکیتی کے جرم میں سزا 3 سال سنائی جاسکتی ہے، انسداددہشت گردی نے دس سال قید کی سزا سنائی تھی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر