تحریک انصافنے عوا م کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبودیا،ذکر اللہ مجاہد

تحریک انصافنے عوا م کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبودیا،ذکر اللہ مجاہد

لاہور (نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سونامی لانے کا دعویٰ کرنے والی پی ٹی آئی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کر کے واقعتا مہنگائی کا سونامی برپا کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر خزانہ اور وزیر اعظم اقتدار سے قبل پٹرول ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے موقع پر بار بار یہ کہا کرتے تھے کہ جب ان چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو تو قوم سمجھ جائے کہ ان کے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ چور ہیں ۔اب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کو اپنے ہی دیئے ہوئے بیانات یاد کرنے چاہییں۔

ذکر اللہ مجاہد

مزید : میٹروپولیٹن 1