جوبلی لائف کا JLPISF تکافل سسٹم کیلئے معاہدہ
کراچی(پ ر) پاکستان میں نجی شعبے میں لائف انشورنس فراہم کرنے والے صف اول کے ادارے جوبلی لائف انشورنس کمپنی نےJLPISF تکافل سسٹم کے اسلام آباد میں نفاذ کیلئےAETINS SDN BHDکے ساتھ میمورینڈم آف ایگریمنٹ پر دستخط کئے ہیں۔ یہ سسٹم ملک میں تکافل کے استعمال میں اضافے کا باعث بننے کے ساتھ ساتھ اس کے آپریشنز کو منظم کرنے کا باعث بنے گا۔ JLPISF تکافل سسٹم ، تکافل کیلئے ایک بنیادی کاروباری ایپلی کیشن ہے ۔ یہ ایک کراس فنکشنل ERP سسٹم کے طور پر کام کرتی ہے اور روز مرہ کی کاروباری سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس ایپلی کیشن کی منفرد خصوصیت یہ ہے کہ اس میں شریعہ کی بنیاد پر کام کرنے والا اکاؤنٹنگ کا نظام موجود ہے جو ٹرانزیکشن کی سطع سے منسلک ہے ۔یہ ایک مکمل خود کار نظام ہے جس میں استعمال کرنے والے کی مداخلت نا ہونے کے برابر ہے۔اس کے نتیجے میں جوبلی لائف کسٹمرز کی ذاتی ضروریات کو زیادہ بہتر طور پر سمجھ کر ان کو زیادہ بہتر خدمات فراہم کر سکے گی۔ جوبلی لائف جدید تقاضو ں سے ہم آہنگ نئی پرا ڈکٹس مارکیٹ میں متعارف کر وا سکتا ہے، کاروبار کے بارے میں فوری معلومات حا صل کر کے بر وقت ردِ عمل کا نظام متعارف کر وا سکتے ہیں، رِسک کو کم کر سکتے ہیں اور بلا آخر نئے پیکج کی خصوصیات مرتب کر سکتے ہیں۔اس موقع پر زاہد برکی ، گروپ ہیڈ رسک منجمنٹ ، کمپلائنس اور کوالٹی اشورنس ۔جوبلی لائف انشورنس نے کہا ’’ AETINS کے ساتھ اشتراک پاکستان کی تکافل انڈسٹری میں ایک انقلابی قدم ہے۔ صنعت کے صف اول کے ادارے کے طور پر ہم اپنے صارفین کیلئے ہر وقت جدید تقاضوں سے ہم آہنگ منفرد پرا ڈکٹس اور سروسز متعارف کرنے کیلئے کو شاں رہتے ہیں۔‘‘