پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فوری طور پر کم کی جائیں،ناصر حمید

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فوری طور پر کم کی جائیں،ناصر حمید

لاہور(جنرل رپورٹر) حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرکے عوام پر مہنگائی کا بم گراد یا ہے ۔عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹریڈر الائنس کے صدر ناصر حمید نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت غریب عوام کو ریلیف دینے کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری طور پر اضافہ واپس لے ۔

کیونکہ اس سے ایک براہ راست اثر غریب انسان پر ہو رہا ہے ۔ملک میں شدید معاشی بحران، روپے کی قدر کم ہونے کے ساتھ اور پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے حکومت کیساتھ عوام الناس بھی شدید ذہنی کوفت میں مبتلاء ہو چکی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1