پی ٹی آئی عوام کو معیاری طبی سہولیات دینے کیلئے کوشاں ہے،اعجاز چودھری

پی ٹی آئی عوام کو معیاری طبی سہولیات دینے کیلئے کوشاں ہے،اعجاز چودھری

لاہور( نمائندہ خصوصی ) صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی پی ٹی آئی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل انجینئر اعجاز احمد چوہدری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور صحت کے حوالے سے خصوصی تبادلہ خیال ہوا، اعجاز احمد چوہدری نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کے حوالے سے جاری کوششوں کو بے حد سراہا،اس موقع پر اعجاز چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی عوام کو صحت کی سستی اور بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات کو شاں ہے ، وزیراعظم کی جانب سے ہیلتھ کارڈ کی فراہم غریب کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں، عوا م کی جانب سے اس اقدام کو بے حدسراہا جارہاہے ، ہیلتھ کارڈ ایک عام آدمی کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگاجس کی وجہ غریب اپنا مفت علاج کرواسکیں گے۔انہوں نے کہاکہ سابقہ حکمرانوں کی نااہلی کی سزا پی ٹی آئی حکومت بھگت رہی ہے ،ہسپتالوں کا نظام تباہ ہو چکا تھا جس کو بہتر کیا جارہاہے ، غریب افرا د کو علاج اور ادویات کی فری سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ، ماں اور بچے کی صحت پر خصوصی توجہ دی جائے گی ، پنجاب حکومت صوبے بھر میں نئے ہسپتال بنائے گی ۔انہوں نے مزید کہاکہ نام نہاد خادم اعلی نے صوبے کی عوام کے لیے صحت کے حوالے سے کوئی کام نہیں کیا ایک نیا ہسپتال تک نہ بنا سکے ۔

اعجاز چودھری

مزید : میٹروپولیٹن 1