یو ایم ٹی کا کانووکیشن، 739طلبہ و طالبات میں ڈگریاں تقسیم

یو ایم ٹی کا کانووکیشن، 739طلبہ و طالبات میں ڈگریاں تقسیم

لا ہور( لیڈی رپورٹر)یونیورسٹی آف مینجمنٹ ایند ٹیکنالوجی کا کانوکیشن گذشتہ روز منعقد ہوا۔کانووکیشن میں 739 طلبہ و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔کانوکیشن میں پریزیڈنٹ یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے بھی شرکت کی۔ کانووکیشن میں 322 بیچلرز، 130 ماسٹرز، 283 ایم ایس اور ایم فل اور 4 پی ایچ ڈی طلبہ میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔کانووکیشن میں گولڈ میڈلز، 5 ریکٹر میڈلز، 6 ریکٹر ایکڈیمک ایکسیلنس ایوارڈز اور 3 سرٹفکیٹس آف ایکسیلنس ایوارڈز اور کیش پرائز بھی تقسیم کیے گئے۔کانووکیشن میں ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر محمد اسلم، چیئر مین یو ایم ٹی ڈاکٹر احمد عمر مرادودیگرنے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4