اصل سیاست انسانیت کی خدمت جس پر عمل پیرا ہیں، ملک عبدالستار

اصل سیاست انسانیت کی خدمت جس پر عمل پیرا ہیں، ملک عبدالستار

لاہور (لیڈی رپورٹر)صدائے مدینہ ویلفیئر سوسائٹی نے سر فراز رفیقی روڈ پر محفل میلاد ؐ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی 79یونین کونسل کے چیئرمین ملک عبدالستار تھے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ملک عبدالستار کا کہنا تھا کہ ہم نے سیاست میں قدم انسانیت کی خدمت کے لئے رکھا ہے اور اصل سیاست ہی انسانیت کی خدمت ہے ہمارا دین بھی ہمیں انسانوں سے محبت کرنے کا درس دیتا ہے میں بطور یونین کونسل کے چیئرمین کے ہر وقت اس کوشش میں رہتا ہوں کہ جہاں تک ممکن ہو سکے۔اپنے آفس میں آنیو الے لوگوں کی خدمت کر سکوں اللہ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے چیئرمین بنواکر اپنے لوگوں کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا ہے اس پر میں اپنے اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4