حکومت کو نیند کی گولی دیدی گئی کمپنیاں بے لگام ، ادویات قیمتو ں میں 200فیصد اضافہ، غریبوں کی سانسیں بند، کاروبار تباہ

حکومت کو نیند کی گولی دیدی گئی کمپنیاں بے لگام ، ادویات قیمتو ں میں 200فیصد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث میڈیکل سٹورز پر سیل میں نمایاں کمی ہوگئی ہے ۔ میڈیسن ریٹیلرز کے صدر جاوید حنیف چودھری نے بتایا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران ادویات کی قیمتوں میں دو سوفیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے گاہک جو سامان ایک ہفتہ قبل(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

خرید کر جاتا ہے اسے وہی دوائی آئندہ ہفتے آنے پر 10 سے 15فیصد تک مہنگی ملتی ہے جس پر وہ ہم سے لڑائی جھگڑا کرنے لگتے ہیں حکومت کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث فارما کمپنیوں نے ادویات کی قیمتیں کئی گنا بڑھادی ہیں ہارٹ‘ کڈنی اور سکن کی متعدد ادویات ایسی ہیں جن کی قیمتیں پچھلے کچھ روز کے دوران دو سو فیصد تک بڑھی ہیں پی ٹی آئی کے اقتدار میں آنے سے قبل جو دوا 100 روپے میں ملتی تھی وہ اب 250 روپے تک جا پہنچی ہے بچوں کو نہلانے میں کام آنے والے ڈیٹول کی بوتل 100 سے 150 روپے اور بیشتر ادویات کئی گنا مہنگی ہوگئی ہیں ان حالات میں میڈیکل سٹورز کی سیل تو پہلے والی سطح پر برقرار ہے مگر منافع میں بہت کمی آگئی ہے کیونکہ پہلے جو میڈیکل سٹورز ایک لاکھ روپے میں مال فروخت کرتے ہیں اب وہ مال تین لاکھ روپے کا ہے عوامی و سماجی حلقوں اور میڈیسن ریٹیلرز نے وزیراعظم عمران خان‘ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے فارما کمپنیوں کی اجارہ داری کے خلاف سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔