پی پی 218 ‘ جیت کا جشن سوگ میں تبدیل

پی پی 218 ‘ جیت کا جشن سوگ میں تبدیل

مخدوم رشید(نامہ نگار)نو منتخب ایم پی اے واصف مظہر راں کی رہائش گاہ پر مبارک باد کے لئے جیالوں کی آمد کا سلسلہ جاری تھا کہ(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

اچانک وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے والد سردار فتح محمد بزدار کی وفات کی خبر مل گئی ،جس پر جیت کی خوشی سوگ میں بدل گئی ، نو منتخب ایم پی اے تمام مصروفیات ترک کرکے اظہار تعزیت اور نماز جنازہ میں شرکت کے لئے تونسہ شریف پہنچ گئے،کھلاڑیوں کو بھی ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ سے اظہار ہمدردی کے لئے جشن کے تمام انتظامات کینسل کردیں اور پر امن رہیں۔

تبدیل

مزید : ملتان صفحہ آخر