تیل کے بعد ایل پی جی قیمت میں بھی اضافہ ، شہریوں پر مہنگائی کا نیا حملہ

تیل کے بعد ایل پی جی قیمت میں بھی اضافہ ، شہریوں پر مہنگائی کا نیا حملہ

ملتان(نیوز رپورٹر) پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیاآئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 41 روپے27 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت 1563 روپے 92 پیسے ہوگئی ہے۔مارچ میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت(بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

1522 روپے 64 پیسے تھی واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی 6 روپے تک اضافہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر