حکومت ہر محاذ پر فلاپ ‘ ن لیگ عوام کو ریلیف دلا سکتی ہے ‘ رانا محمود الحسن
کرم پور (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے سینیٹر رانا محمود الحسن نے کہا ہے کہ حکومت سو دنوں تو کیا چار سو دنوں میں بھی کوئی ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوئی ہے جس کی وجہ سے قوم کی توقعات کو شدید جھٹکا پہنچا ہے۔ عمران خان کے پاس کوئی فعال ٹیم نہیں (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
جو ملکی حالات کو صحیح ٹریک پر لا سکے ۔ اس کی پالیسیوں کی وجہ سے پہلے سال ہی ٹرین مارچ ہورہی ہے۔ یہ بات انہوں نے سابق چئیرمین بلدیہ راؤ ذوالفقار علی معصومی کے ڈیرہ پر اپنے اعزاز میں عشائیہ کے موقع پر پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر رانا عبدالجبار قلندری ، خالد یٰسین،محمد اقبال رونق، رانا آصف جبار، رانا قاسم بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ الٹا عوام کو پی ٹی آئی نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرکے عوام کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا ہے۔ پی ٹی آئی کی ناقص پالیسیوں سے جمہوریت سے عوام کا اعتماد اٹھتا جارہا ہے۔ قیادت کی کمی کی وجہ سے ناقص حکمت علمی کی بدولت ، معیشت تباہ ہورہی ہے۔ مسلم لیگ ن کی عوام کو ان مسائل سے نجات دلا سکتی ہے۔ تاہم ایوان نے عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔
B