وہاڑی : صفائی آپریشن ، گٹر میں زیلی گیس بھرنے سے 2مزدور ہلاک

وہاڑی : صفائی آپریشن ، گٹر میں زیلی گیس بھرنے سے 2مزدور ہلاک

وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی )نواحی علاقہ لڈن میں سیوریج کی صفائی کے دوران 2مین ہول میں زہریلی گیس بھر نے سے مزدور ہلاک ریسکیو1122کو اطلاع ملنے کے با وجود ایک گھنٹہ لیٹ پہنچی ہیلتھ سنٹر کی مقا می ایمبولینس چھا ؤں کے نیچے کھڑی رہی اور ڈرائیور گہری نیند سو تا(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

رہا تفصیل کے مطابق لڈن محلہ شاہد کالونی میں ایک مزدور رضوان ہول کی صفائی کیلئے اندر داخل ہواتو زہریلی گیس سے اندر بے ہوش ہوگیا دوسرے ساتھی اکمل نے رضوان کو بچانے کیلئے داخل ہوگیا لیکن دونوں زہریلی گیس سے ہلاک ہوگئے اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ہول سے نکالاجب دونوں مزدوروں کو نکا لا تو ہوش میں تھے ریسکیو ٹیم کو اطلاع ملی لیکن ایک گھنٹہ تک ریسکیو1122نہ پہنچی جب مزدوروں کو اہل علاقہ نے ہسپتال پہنچایا تو دیکھا کہ ہسپتال کی ایمبولینس درخت کی چھا ؤں کے نیچے کھڑی تھی اور ڈرائیور کمرے میں نیند کے مزے لے رہا تھا جب کہ لڈن سے 40کلو میٹر دور بورے والا سے ریسکیو1122پہنچی وہ بھی تب جب مزدوروں کو رورل ہیلتھ سنٹر لڈن لاچکے تھے اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ اگر ایمبولینس موقع پر پہنچ جا تی تو شائد یہ دونوں مزدور بچ سکتے تھے۔

مزدور جاں بحق

مزید : ملتان صفحہ آخر