نام نہاد تنظیمیں خواتین سے حقوق چھپنا چاہتی ہیں: حسن محی الدین

نام نہاد تنظیمیں خواتین سے حقوق چھپنا چاہتی ہیں: حسن محی الدین

ملتان‘ڈیرہ (سٹی رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی)تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے شاہ رکن عالم کالونی میں منہاج کالج آف شریعہ برائے خواتین کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ اسلام نے عورت کو حقوق دے(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

کر معاشرے میں برابری کا رتبہ عطاکیا۔مگر آج کچھ نام نہاد تنظیمیں حقوق کے نام پرعورت سے اس کا تحفظ چھیننا چاہتی ہیں۔اسلام کے تفویض کردہ حقوق دیئے بغیر عورت کومعاشرے کا مفید شہری نہیں بنایا جاسکتا۔معاشرے سے بدامنی اورانتشار ختم کرنے کیلئے عورت پر بھی اتنی ہی ذمہ داری عائد ہوتی ہے جتنی مردوں پر۔خواتین کی تعلیم کے زریعے معاشرے کی اصلاح اورترقی کے عمل کو آسان بنایا جاسکتا ہے۔ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے ملتان میں منہاج کالج آف شریعہ کے قیام پر منہاج القرآن ویمن لیگ کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری،صوبائی صدرچوہدری فیاض احمد وڑائچ،پاکستان عوامی تحریک فرانس کے رہنما نعیم چوہدری،ڈاکٹرزبیر اے خان،راؤ عارف رضوی،ڈاکٹر خالد محمود،یاسرارشاد دیوان،احسان سعیدی،احمد قریشی،سجاد نقشبندی،ڈاکٹراشفاق ہاشمی،رانا منعم،محمد غزالی اوردیگر موجود تھے۔ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہا کہ علم کو کاروبار کا زریعہ بنانے کی بجائے اگر معاشرے کی تربیت کا زریعہ بنالیا جائے تووہ علم علمِ نافع بن جاتا ہے۔تحریک منہاج القرآن دنیا بھر میں علمِ نافع کو عام کرنے کی جدوجہد کررہی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن ویمن لیگ کی ضلعی صدرہما اسماعیل نے ادارے کا تعارف اورکارکردگی رپورٹ پیش کی۔تقریب میں نازیہ،صدف نقوی،ندا اشتیاق،صباء صفدر،انعم مصطفےٰ،مسز خالد محمود،مسرت عابد،مسز احمد قریشی،عائشہ سلیم،نتاشہ اقبال،سحرش حبیب اوردیگر خواتین نے شرکت کی۔ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کالج آف شریعہ کی ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کی ۔تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام قرآن کا نفرنس میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ قرآن و سائنس کا اتنا گہرا تعلق قائم ہے کہ کائنات کے علم کو قرآن کے سامنے سجدہ ریز پایا۔کائنات کے علم کو آج معرفت ملی لیکن قرآن نے وہ معارف 14سو سال قبل بیان کر دیے ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی خواہش ہے کہ آج ہر شخص قرآن سے جڑ جائے اس کا قرآن سے کٹا ہو ا تعلق بحال ہو جائے ۔جو شخص قرآن کو جا ننا چاہتا ہے تو قرآنی انسائیکلو پیڈیا انگلی پکڑ کر قرآن سے جوڑ دیتا ہے۔قرآنی انسائیکلو پیڈیا موجودہ صدی کی بلند پایا تحقیق اور عظیم علمی کاوش ہے جو شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادر ی کی نصف صدی کے مطالعہ کا نچوڑ ہے۔انہوں نے کہا کہ قرآن مجید اللہ کا کلا م اور قیامت تک انسانیت کیلئے راہ ہدایت و نجات ہے۔قرآن کانفرنس میں ڈاکٹر ساعد اختر بلوچ ،ریاض احمد علیانی،سیف اللہ سدوزئی،MSM پاکستان کے صدر عرفان یوسف،منصور عوان،ڈاکٹر اللہ بخش بھٹی،عامر کریم ملک ،حاجی عمر،فرقان احمد،علی رضا قاضی،شیخ تیمور،آفتاب بزدار سمیت سینکڑوں مرد و خواتین نے شرکت کی۔کانفرنس کے بعد ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دربار قادریہ میں سید علی احمدشاہ قادری رحمتہ اللہ علیہ کے دربار پر خصوصی حاضری و دعا کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر