مارچ ‘ مہنگائی شرح میں9 فیصد اضافہ

مارچ ‘ مہنگائی شرح میں9 فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر) نئی حکومت کے تحفے‘آنا شروع ہو گئے ‘مارچ کے مہینہ میں مہنگائی کی شرح پچھلے سال کی نسبت9فیصد سے زائد بڑھ گئی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 31 مارچ(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

2019 کو ختم ہونے والے مہینہ کے دوران سابقہ سال کے ماہ مارچ کی نسبت متعدد اشیاء4 کی قیمتیں کئی گنا بڑھ گئی ہیں اس مہینہ میں مہنگی ہونے والی اشیائے خوردونوش پیاز 39 فیصد‘تازہ سبزیاں 24 ‘ٹماٹر 18‘چکن 16‘دال مونگ 13‘تازہ پھل 13‘گڑ 3‘چینی 3‘مچھلی1‘چٹخارہ پاپڑ ‘سگریٹ ‘آٹے کا تھیلا‘کوکنگ آئل‘چائے کی پتی‘تازہ دودھ اور گندم کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا جبکہ انڈے 6‘آلو 5‘مونگ پھلی 2‘دال چنا اور گندم سے بنے بسکٹ کی قیمت میں معمولی کمی واقع ہوئی دوسری جانب دیگر اشیائے ضروریہ میں کتابوں‘ کاپیوں کی قیمتیں 4‘کاٹن سوٹ 2‘طبی آلات 2‘پٹرول 2‘مٹی کا تیل 2‘پلاسٹک مصنوعات1‘سٹیشنری 1‘ ادویات 2 اور تعلیمی ضروریات کی اشیاء4 بھی ایک فیصد مہنگی ہوئیں جبکہ صرف گرم کپڑوں کی قیمت میں معمولی کمی واقع ہوئی۔
مہنگائی