ارتھ آور ‘ پی ٹی سی ایل ہیڈ کوارٹر میں تقریب ‘ ماحول کو صاف کرنیکا عزم

ارتھ آور ‘ پی ٹی سی ایل ہیڈ کوارٹر میں تقریب ‘ ماحول کو صاف کرنیکا عزم

ملتان ( پ ر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے WWF کی بین الاقوامی مہم Connect2Earth # کے تحت پی ٹی سی ایل ہیڈ کوارٹر، اسلام آباد میں ' ارتھ آور ' کے سلسلہ میں رات 8:30 تا 9:30 بجے تک تمام روشنیاں گُل کر کے یکجہتی کا اظہار کیا۔ پی ٹی سی(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

ایل ہیڈ کوار ، جس کو WWF کی طرف سے گرین آفس کا درجہ حا صل ہے، نے ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے عالمی مقصد سے تعاون کے سلسلے میں ایک گھنٹے کیلئے روشنیوں کو بند رکھا اور کمپنی نے اپنے ایمپلائز کو بھی اپنے گھروں کی غیر ضروری لائٹس کو بند کر کے اس مہم میں شامل ہونے کا موقع فراہم کیا۔اس موقع پر سید مظہر حسین ، چیف ہیو من ریسورس آفیسر،پی ٹی سی ایل نے کہا:’’ پی ٹی سی ایل میں ' ارتھ آور ' سے یکجہتی کرنا ،کرہ ارض کے ماحول کو بہتر بنانے کی جانب ہماری ایک کاوش ہے، ماحول کے تحفظ توانائی کی بچت اور اپنے سیارے کے بہتر مستقبل کا مقصد لیے ہم نے اضا فی ورشنیوں کو بند رکھا۔ صاف اورسر سبز پاکستان کے عزم کیساتھ ہم نے پورے ملک میں شجر کاری کی مہم شروع کر نے کے ساتھ ساتھ بڑے شہروں میں صفائی کی مہمات کا آغاز کرنے اور صارفین کو eBilling کا اختیار فراہم کرنے جیسے عملی اقدامات اُٹھائے ہیں۔‘‘ رب نواز، سینئر ڈائریکٹر پروگرام، WWF پاکستان نے اس موقع پر کہا : ’’ پی ٹی سی ایل کا ' ارتھ آور ' سب سے پہلے اظہار یکجہتی پر ہم خوش ہیں۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے سر فہرست دس ممالک میں سے ایک ہے۔ ملک بھر میں 'رنگ دو' نام سے شجر کاری مہم شروع کی گئی جس جے تحت بلوچستان میں پی ٹی سی ایل کی مدد سے200,000 مینگروز کے بیجوں کی شجر کاری کا آ غاز کیا گیا جو کہ کارپوریٹ سیکٹر کی جانب سے ابتک کی سب سے بڑی کاوش ہے۔ قدرتی ماحول کے تحفظ کے سلسلے میں ہم سب کو اپنی ذاتی و کا ورباری حیثیت اور پالیسی یا فیصلہ سازی کی صلاحیت کے ذریعے آگے بڑھنے کا عزم کرنا ہوگا۔‘‘حال ہی میں پی ٹی سی ایل نے ملک بھر میں موجود کمپنی سائٹس پر 200,000 درختوں کی شجر کاری کیلئے وزارتِ مو سمیا تی تبدیلی کیساتھ مفاہمتی یا داشت پر دستخظ کئے ہیں اور ساتھ ہی اسلام آباد میں اپنے ہیڈکوارٹر میں دوبارہ ناقابلِ استعمال پلا سٹک پر پابندی بھی عائد کرد ی گئی ہے۔ایک قومی کمپنی ہونے کے ناطے، پی ٹی سی ایل نے ماحولیاتی تبدیلی کو کم کرنے اور ماحول کے تحفظ کیلئے ' ارتھ آور ' سے یکجہتی کا عزم کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر