انصاف فراہمی ‘ بہاولپور میں18 اپریل کو سیمینار ‘ تیاریاں شروع

انصاف فراہمی ‘ بہاولپور میں18 اپریل کو سیمینار ‘ تیاریاں شروع

بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر )انصاف کی فراہمی کے حوالہ سے سیمینار لاہورہائی کورٹ بہاولپوربنچ میں 18اپریل کوہوگا اس تقریب کااہتمام جسٹس شہبازرضوی جج لاہورہائیکورٹ بہاولپوربنچ اور صدرہائی کورٹ بار ندیم اقبال چوہدری کررہے ہیں جو لاہورہائیکورٹ بہاولپوربنچ میں منعقد ہوگا۔ تقریب میں سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس تصدق جیلانی اور پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ قانون(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

دان ڈاکٹر پرویز حسن خصوصی طور پر شرکت اور خطاب کرینگے۔تقریب کے مہمان خصوصی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان ہونگے جبکہ جسٹس جواد حسن تقریب سے خصوصی خطاب کرینگے۔ یاد رہے کہ انصاف کی فراہمی کے حوالہ سے اس قسم کے سیمینار کا انعقاد پہلی مرتبہ ہائیکورٹ بہاولپور میں کیاجارہا ہے ۔ مقررین میں جسٹس شاہد جمیل، جسٹس مجاہد مستقیم اور جسٹس فاروق حیدر اور دیگر شامل ہونگے۔

سیمینار تیاریاں

مزید : ملتان صفحہ آخر