اسلامیہ یونیورسٹی ‘ سابقہ وائس چانسلر کے دور میں کرپشن ‘ ایچ ای سی کا نوٹس ‘ ریکوری کا فیصلہ
بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر )اسلامیہ یونیورسٹی میں سابقہ وائس چانسلر کے دورمیں من پسند اورچہیتے افرا دمیں عہدے ریوڑیوں کی طرح(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
بانٹے گئے اوراضافی عہدے دے کرنوازشات کی بارش کی جاتی رہی جس پرآڈٹ اعتراضات اٹھائے گئے لیکن سابقہ انتظامیہ نے ان پرکوئی توجہ نہ دی اب حکومت پنجاب ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس صورتحال کانوٹس لے لیاہے اورنوازے گئے افراد سے نہ صرف ریکوریاں کرنے کی ہدایات کی گئی ہے بلکہ ان کیخلاف اینٹی کرپشن میں ریفرنس دائرکرنے کابھی حکم دیاہے حکومت پنجاب نے اس سلسلہ میں اپنے نوٹیفکیشن نمبری5-188/2016 جاری کردہ26 مارچ2019 میں جن افراد پرنوازشات کی گئیں کے ناموں کااعلان کیاہے جن میں سے10 افراد کے نام اخبارات میں چندروزقبل شائع کیے جاچکے ہیں جنہوں نے فراڈ کے ذریعے غیرقانونی مراعات حاصل کیں اب ان14 افراد کے نام دیئے جارہے ہیں جنہیں حکومت پنجاب نے غیرقانونی تعینایتوں ،ز ائد تنخواہوں کی وصولیوں، بے قاعدہ اضافی ایکریمنٹس دینے اورتنخواہوں کی غیرقانونی اورقواعد کے برعکس فکیشن کرکے نوازنے اورپے فکیشن قواعد کی خلاف ورزی کاارتکاب کرنے پرانہیں ملازمتوں سے ڈی نوٹیفائی کرنے کاحکم دیاہے۔