بھکر حادثہ ، جاں بحق بچیوں کے بینچز پر پھول، کمرہ امتحان میں ہر آنکھ پر نم

بھکر حادثہ ، جاں بحق بچیوں کے بینچز پر پھول، کمرہ امتحان میں ہر آنکھ پر نم

بھکر(نامہ نگار) المناک حادثہ میں شہید ہونے والی معصوم بچیوں اور رکشہ ڈرائیور کی اجتماعی قل خوانی ادا کردی گئی۔محکمہ تعلیم اعلی افسران،پولیس افسران،ضلعی انتظامیہ،ممبران اسمبلی،تاجران وصحافی برادری سمیت علاقہ بھر سے سیاسی وسماجی شخصیات (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

علاقہ بھر سے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔تفصیل کے مطابق جھنگ بھکر روڈ پر حادثہ میں چھے طالبات رکشہ ڈرائیور کی قل خوانی ادا کردی گئی۔قل خوانی میں ایم این ایڈاکٹر افضل خان ڈھانڈلہ،ایم پی اے عامرعنایت شہانی،نعیم اللہ خان نوانی،اعجاز احمد خان شہانی،سید باقر شاہ صدرانجمن تاجران سرائے مہاجر،چوہدری محمد یامین صدر انجمن تاجران منکیرہ،ڈی ایس پی اصغر اولکھ،کنٹرولر امتحانات سرگودھا بورڈ چوہدری محمداکرم،سی ای اوایجوکیشن میاں ریاض احمد،ایم پی اے ملک غضنفر چھینہ،چیئرمین میونسپل کمیٹی منکیرہ ملک انصراقبال چھینہ،ضلعی چیئرمین احمد نواز نوانی،اسجد قدوس شہانی،عبدالرحمان ڈھانڈلہ چیئرمین میونسپل کمیٹی بھکر،چوہدری زاہد فاروق،ملک دوست محمد کلول تحصیلدار،اے سی بھکر طحہ سعیدرمضان سیال ،فیصل خالد بندیشہ،ایس ایچ او احسان اللہ خان،اسلم سیال،ملک ایوب اولکھ ملک اعظم چھینہ،چوہدری طاہر ندیم کاہلوں،چوہدری عبدالناصر،نذیر گورچھا،رانا محمد نثار،محمد اعظم گرواہ،چوہدری محمد امین ،مظہر عباس،عالم شیر گورچھا،سعید گورچھا،سمیت مختلف شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔اس موقع پر ضلعی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔جبکہ سانحہ سرائے مہاجر میں 6طالبات سمیت ڈرائیور کی شہادت عظیم حادثہ ہے جسمیں بہت قیمتی جانیں علم کی تلاش میں سفرِآخرت میں روانہ ہوگئی۔ ذمہ داران کا تعین کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی اپوزیشن لیڈر میونسپل کمیٹی بھکر سٹی محمداصغربلوچ نے ایک جاری پریس بریفنگ میں کہا۔ انہو ں نے بتایا کہ ہم غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ خداوندِتعالیٰ ان خاندانوں کو اتنا بڑا سانحہ پر صبر کی ہمت دے۔ ضلعی انتظامیہ راناجہانزیب کمپنی ، محکمہ ہائی وے اور محکمہ ٹریفک کے ذمہ داران کے خلاف فوری طور پر کاروائی کرے تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچاجاسکے۔ پنجاب حکومت اور وفاق کا اتنے بڑے سانحہ کے بعد بھی کوئی اقدام نہ کرنا انتہائی افسوسناک فعل ہے۔ ان معصوم بچیوں کی شہادت پر پنجاب حکومت کے وزیراعلیٰ کا صرف رپورٹ طلب کرنا جنوبی پنجاب اور ضلع بھکر کے عوام کیساتھ گھناؤنامذاق ہے۔ کیا ضلع حکومت ذمہ داران کا تعین کرکے قرار واقعی سزا دیگی یا حسب سابقہ فوٹوسیشن تک ہی محدود رہے گی۔پابندی کے باوجود رانا جہانزیب کمپنی کی مسافر بس منکیرہ سے ضلع کی حدود میں داخل ،شہری نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائر کر دی ،پولیس کی بروقت کاروائی،پیچھا کر کے گاڑی کو گوہر والا روڈ سے پکڑ لیا ،بعد ازاں منکیرہ میں مسافر اتروا کر گاڑی کو تھانہ منکیرہ میں بند کر کے مقدمہ درج کر لیا ،اور بس عملہ کو حوالات میں بند کر دیا۔ جھنگ بھکر روڈ حادثہ میں جاں بحق ہونے والی طالبات سے کلاس فیلوز کا اظہار تعزیت شہید طالبات کی سیٹوں پر پھولوں کے گلدستہ رکھے دیئے،تفصیلات حادثہ میں شہید ہونے والی طالبات نویں کے پیپرز کیلئے جانے والی طالبات کی المناک موت پرطالبات سے اظہار غم کے طور پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی پیپر شروع ہونے سے پہلے کمرہ امتحان میں رقت آمیز مناظت شہید طالبات کے درجات کی بلندی کیلئے قرآن خوانی اہتمام بھی کیا گیا۔ساتھی کلاس فیلوز نے طالبات سے اظہار تعزیت کیا اور کمرہ امتحان میں سیٹوں پر پھولوں کے گلدستے رکھے۔

بھکر حادثہ

مزید : ملتان صفحہ آخر