حکومت اور ایشین ڈویلپمنٹ بنک شہر کی ترقی کیلئے پرعزم ہیں ‘ جاویداختر انصاری

حکومت اور ایشین ڈویلپمنٹ بنک شہر کی ترقی کیلئے پرعزم ہیں ‘ جاویداختر انصاری

ملتان ( سپیشل رپورٹر) معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب برائے ٹرانسپورٹ جاویداخترانصاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک شہر کی ترقی اور انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے باہمی(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

تعاون کا عزم رکھتے ہیں۔ اس حوالے سے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ایشین ڈویلپمنٹ کو نئے مالی سال کیلئے میگا پراجیکٹ شروع کرنے کی تجاویز فراہم کردی گئی ہیں۔ جاویداخترانصاری نے کہا کہ سیوریج،ویسٹ کولیکشن،صحت، تعلیم اورٹرانسپورٹ کے شعبوں میں بہتری کیلئے غیر ملکی ماہرین کی صلاحیتوں سے بھرپور انداز میں استفادہ کیا جائے گا۔شہرکی آبادی کومدنظر رکھتے ہوئے سڑکوں کوکشادہ کیاجائے گاتاکہ ٹریفک کے مسائل حل ہوں اور سڑکوں پرٹریفک باآسانی رواں دواں رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایشین ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایشین بینک کے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے غیر ملکی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی سرمایہ کاری کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ جاویداخترانصاری نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایشین بینک نے شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے مثالی اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے جس سے اس شہر کے حسن میں مزید اضافہ ہوگا۔ضلعی انتظامیہ ترقیاتی منصوبوں میں ایشین بینک سے بھرپور معاونت حاصل کرے گی۔بعد ازاں نے ایشین بینک کے نمائندوں نے شہر میں جاری تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی۔دریں اثناء معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب برائے ٹرانسپورٹ جاویداخترانصاری نے گورنمنٹ جامع العلوم ہائی اسکول نیوملتان کی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب میں بھی شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ طلباء ہمارا اثاثہ ہیں وہ اپنی محنت اور تواناجذبے کی بدولت ملک کی ترقی میں اپناکرداراداکریں ،ہونہارطلباء اداروں کانام روشن کرتے ہیں ہمیں ان پرفخرہے حکومت پنجاب اپنے ذہین طلباء کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی اس موقع پر انہوں پوزیشن لینے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

جاوید انصاری

مزید : ملتان صفحہ آخر