میپکو ‘ سسٹم میں توسیع ‘ بہتر سہولیات کیلئے متعدد منصوبوں کی منظوری

میپکو ‘ سسٹم میں توسیع ‘ بہتر سہولیات کیلئے متعدد منصوبوں کی منظوری

ملتان (سٹاف رپورٹر )میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سسٹم کی توسیع اور بہترسہولیات کے لئے مختلف منصوبوں کی منظوری دیدی ہے ۔ میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 145واں اجلاس چےئرمین اخلاق احمد سید کی زیر صدارت میپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود نے منصوبے پیش کئے جنکی بورڈ نے منظوری دی ۔بورڈ نے 25کے وی اے کے 2ہزار200، 50کے وی(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

اے کے ایک ہزار200 ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز، 7ہزار 800 ایچ ٹی سٹیل سٹرکچر، 2ہزار400ایچ ٹی سپن پولز، 2لاکھ سنگل فیزمیٹرز ، ایک ہزار ایل ٹی ٹی او یو میٹرز، ایک لاکھ 47ہزار لیٹر ٹرانسفارمر آئل، 70ہزار ڈسک انسولیٹرز، ایک لاکھ پن انسولیٹرز، 40ہزار سٹیل کراس آرمز،600کلومیٹر پی وی سی ،132KVسرکٹ بریکرز خریدنے کی منظوری دی ۔ اجلاس میں بورڈ ڈائریکٹرمحمد سرفراز ، انور شیخ، ظفر عباس، سعداللہ خان نے شرکت کی ۔بور ڈآف ڈائریکٹرز نے 11KVفردوس اینڈ کوٹ محمد علی فیڈرز ( چیچہ وطنی گرڈاسٹیشن ) کالوڈشفٹ کرنے، 11KVشانتی نگراور 11KVکولڈ سٹوریج فیڈرز( خانیوال گرڈاسٹیشن )، 11KV ونجاری ،11KVچک 29/10-Rاور11KVوہاڑی روڈ فیڈر ز( کچاکھوہ گرڈاسٹیشن )، 11KVسٹی4 اور11KVڈلو بنگلوفیڈر ز (میاں چنوں گرڈاسٹیشن )، 11KVسٹی IIتلمبہ فیڈر ( ہیڈ سدھنائی گرڈاسٹیشن ) اور 11KVٹرخنی روڈ فیڈر ( عارفوالہ گرڈاسٹیشن ) کے صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے ،ٹرپنگ کی شکایات سے نجات کے لئے بائفرکیشن اور ری ہیبلی ٹیشن کی منظوری دے دی ہے جبکہ میسرز عزیز فیڈ انڈسٹریز لودھراں کے لئے نیا10کلومیٹر طویل خودمختار 11KVفیڈر کے قیام کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن لیاقت علی میمن، فنانس ڈائریکٹر میاں انصارمحمود، جنرل منیجر آپریشن ناصررشید، جنرل منیجر ٹیکنیکل عبدالعزیز نیازی،جنرل منیجر کسٹمرسروسز خواجہ غلام یاسین ،چیف انجینئر ڈویلپمنٹ چوہدری محمد صدیق، چیف انجینئر پی اینڈ ای شاہد حمید چوہان، منیجر کارپوریٹ اکاؤنٹس جہانگیر بھٹہ،منیجر سول ورکس ڈویژن عبدالحمید میمن اور کمپنی سیکرٹری ساجد یعقوب بھی موجودتھے ۔

ہدایت

مزید : ملتان صفحہ آخر