اوپونے 48ایم پی ڈیوال ریئرکیمرہ سے لیس نیا ایف 11پرومتعارف کرادیا
لاہور(پ ر)اوپونے ایم پی ڈیوال ریئر 48MP Dual Rear کیمرہ سے لیس نیا F11 Pro متعارف کرادیااوپو اپنے موبائل فونز کی سب سے محبوب ترین ایف سیریز میں اوپوایف 11اورایف 11پروکے اضافے کیلئے تیار ہے ۔یہ نئے موبائل فونز Fسیریز سے وراثت میں ملنے والے شاندار سیلفی فنکشنز کے ساتھ ایف 9کا رواں گریڈینٹ ڈیزائن پر مشتمل ہیں۔ایف11سیریز میں متعدد تخلیقاتی ٹیکنالوجیز شامل کی گئی ہیں جبکہ یہ نئے 48MP ultra-clear کیمرہ سسٹم سے بھی لیس ہے ،جو ایک ابھرتا ہوا کیمرہ اور پینو رامک اسکرین ہے جو کہ صارفین کو استعمال کے آرام دہ اور بے مثال تجربہ سے ہمکنار کرے گا۔ہر جگہ نوجوانوں کے پسندیدہ کیمرہ فون برانڈ کے ناطے اوپو ہمیشہ سے نوجوانوں کیلئے ایسے تخلیقاتی موبائل فونز کی تیاری کیلئے کوشاں رہا ہے جوانہیں تصاویر کھینچنے اورخود کے اور اپنے ارد گرد دنیا سے متعلق اشتراک اظہار کے قابل بناسکے ۔پورٹریٹ کے طور پر دیکھنا اسمارٹ فون فوٹو گرافی کی ایک معروف قسم ہے ،اوپو نے سب سے پہلے ایک سیلفی فنکشن تیار کیا جس کے بعد اسے مسلسل ری فریش کرنے کے ساتھ ساتھ جدید سیلفی ٹیکنالوجی سے بھی مزین کیا جاتا رہاجس میں فرنٹ کیمرہ بھی شامل ہے ۔سیلفی کے شعبے میں اس قدر تخلیقات نے اوپو کو ’’سیلفی ایکسپرٹ ‘‘ بنا دیا ہے اور اسی وجہ سے اوپوپاکستان اور جنوب مشرقی ایشیا میں پسندیدہ اور معروف ترین برانڈ بن گیا ہے ۔موبائل فونز کی یہ شاندار پورٹریٹ فوٹو گرافی نہ صرف صارفین میں پسند کا باعث ہے بلکہ اوپو کی میراث میں بھی اضافے کا باعث ہے اور اسے ایک سیلفی ایکسپرٹ کے طور پر نمایاں کرتی ہے ۔
اوپو نے اپنی تخلیقاتی کاوشوں کو جاری رکھتے ہوئے شاندار F9کو پہلےdual rear کیمرہ سے لیس کیا ہے جو کہ فیلڈ افیکٹ کی بہترین گہرائی فراہم کرے گا ۔F9میں موجود پورٹریٹ ٹیکنالوجی اور dual rear کیمرہ کی صلاحیتیں اوپو کی F11سیریز کو F سیریز سے زیادہ بلند سطح پر لاتی ہیں اور اسی اپ گریڈنگ نے موبائل فونز اور اوپو کو ’’سیلفی ایکسپرٹ‘‘سے
’’شاندار پورٹریٹ‘‘بنادیا ہے ۔