ایل پی جی کی درآمد میں فروری کے دوران 22.93 فیصد کمی

ایل پی جی کی درآمد میں فروری کے دوران 22.93 فیصد کمی

اسلام آباد (اے پی پی) ایل پی جی کی درآمد میں رواں سال فروری میں 22.93 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق رواں سال جنوری میں 5 ارب 30 کروڑ روپے کی ایل پی جی درآمد کی گئی تھی جبکہ فروری میں ایل پی جی کی درآمد کا حجم 4 ارب 10کروڑ روپے رہا،ایل پی جی کی درآمد میں ایک مہینے میں 22.93 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ایل پی جی مارکیٹ میں درآمد کی کمی موسم کی صورتحال میں طلب کم ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے رواں ماہ کے دوران ایل پی جی کی طلب میں مزید کمی کا بھی امکان ہے۔

مزید : کامرس