آبی ذخائر

آبی ذخائر

اسلام آباد (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 24700کیوسک اور اخرج 20000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد28800 کیوسک اور اخراج 28800 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد42700کیوسک اور اخراج 40000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد28600کیوسک اور اخراج 19100کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1394.61 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.023 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1109.35 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.548 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 640.10 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.026 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

مزید : کامرس