صرافہ بازار

صرافہ بازار

کراچی (اکنامک رپورٹر)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 1ڈالرکی مزیدکمی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیرکو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید1ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1292ڈالرسے گھٹ کر1291ڈالرہوگئی ۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے اور 10گرام سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت70550روپے اور دس گرام سونے کی قیمت60485روپے پرمستحکم رہی ۔

پیرکوچاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت890.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت763.00روپے پرمستحکم رہی ۔

مزید : کامرس